Underquoting

Skip listen and sharing tools

گھر خریدنے والوں کو نئے قوانین یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں کہ آیا قیمت درست ہے

اپنے لئے ایک مثالی گھر ڈھونڈنا ایک دلحسپ کام ہوسکتا ہے۔ لیکن گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور پراپرٹی مارکیٹ میں سخت مقابلے کی وجہ سے ایسا کرتے ہوئے آپ مایوس اور مغلوب بھی ہوسکتے ہيں۔

کم قیمت بتانے (underquoting) کے معاملے میں نئے قوانین کا مقصد یہ ہے کہ ایجنٹوں کو دیانت دار رکھا جائے اور خریداروں کو کھلی اور شفاف پراپرٹی مارکیٹ میں منصفانہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

ایجنٹوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ خریداروں کو معلومات کا بیانیہ (Statement of Information) فراہم کريں جس میں مندرجہ ذیل شامل ہو:

  • ممکنہ قیمت فروخت
  • اس سے ملتی جلتی تین دیگر پراپرٹی سیلز، اور
  • اس علاقے میں گھروں یا یونٹس کی درمیانی (median) قیمت

پراپرٹی کا جائزہ لینے سے پہلے ہمیشہ معلومات کا بیانیہ پڑھ لیں – اس سے آپ کو ممکنہ قیمت فروخت کا اندازہ لگانے اور اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا آپ اپنا قیمتی وقت اور کاوش ایک ایسی پراپرٹی پر لگا رہے ہیں جسے آپ خریدنے کی استطاعت رکھتے ہيں۔

معلومات کے بیانیے (PDF، 122 کلو بائٹس) کی مثال ڈاؤن لوڈ کریں ۔

مزید معلومات کے لئے ہمارے Understanding the property prices کے صفحے پر جائیں ۔