موبائل فونز معاہدے – صارفین کے لئے مشورے Skip listen and sharing tools موبائل فونز معاہدے – صارفین کے لئے مشورے موبائل فون خریدنے سے پہلے ان اصحلاحات کے بارے میں جانیں: سروس پرووائیڈر: وہ کمپنی جو آپ کے موبائل فون کو ایک نیٹ ورک سے جوڑتی ہے تاکہ آپ کالز کرسکيں اور ای میلز بھیج سکیں پریمیم ایس ایم ایس: خدمات جیسے ٹی وی پر ووٹنگ، مقابلے اور موادی سبسکرپشنز کے لئے بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسجز۔ اگر آپ پریمیئم ایس ایم ایس بھیجنے یا اس کا جواب دینے کا انتخاب کرتے ہيں تو ہوسکتا ہے کہ آپ ایک بہت مہنگے کال ریٹ والی خدمت کے ساتھ جڑ رہے ہوں۔ مزید رقم دیئے بغیر اسے کینسل کرنا آپ کے لئے مشکل ہوسکتا ہے انٹرنیشنل رومنگ: بیرون ملک سے کالز کرنے یا وصول کرنے کے لیا اپنا موبائل فون استعمال کرنا یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔ شرائط و ضوابط کو لازما پڑھ لیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ یہ خدمت استعمال کرنے کے لئے آپ کو کتنی رقم ادا کرنی ہوگي 32GB/16GB: یہ ہندسے عموما پلان کی تفصیل میں ہوتے ہيں اور یہ آپ کے موبائل فون کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں، نہ کہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے الاؤنس کو۔ فیصلہ کریں: آپ ممکنہ طور پر کتنی کالز اور ٹیکسٹ میسجز کريں گے آپ کو کتنے ڈيٹا کی ضرورت ہوگی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ای میلز چیک کرتے ہیں یا اکثر اوقات انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو ایک ایسے پلان کی ضرورت ہوسکتی ہے جس میں ماہانہ ڈیٹا الاؤنس زیادہ ہو – عموما 1GB یا 2GB ماہانہ۔ ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنےکے لئے سروس پرووائیڈر کی ویب سائٹ پر جائيں آپ کتنی مدت کا معاہدہ کرنا چاہتےہيں۔ معاہدوں کی مدت 12 سے 36 ماہ تک ہوسکتی ہے۔ اگر آپ معاہدہ کرنے پر مطمئن نہيں ہیں تو پہلے پیشگی ادائیگی یعنی پری-پیڈ سروس کو جانچ لیں۔ ریچارج کارڈ کے ختم ہونے پر آپ اس نیٹ ورک کے ساتھ جڑے رہنے یا کسی اور نیٹ ورک پر جانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ: مختلف جگہوں سے معلومات لیں اور مختلف نیٹ ورک پرووائیڈرز کی قیمتوں، حالات اور پلانز کا موازنہ کریں خدمات اور قیمتوں کے بارے میں تحریری معلومات لیں اس بات کو سمجھ لیں کہ معاہدہ تبدیل کرنے یا منسوخ کرنے، یا آپ کا فون خراب، گم یا چوری ہونے کی صورت میں آپ کو کیا اخراجات اٹھانے پڑیں گے۔ وارنٹی کے کاغذات پڑھیں اور معلوم کریں کہ وارنٹی میں کونسے تحفظات فراہم کئے گئے ہيں اور کونسے نہيں۔ اس بارے میں جانے کہ بیرون ملک اپنا فون استعمال کرنے کی صورت میں آپ کو کیا اخراجات اٹھانے پڑیں گے مندرجہ ذیل کی تلاش کریں: ایسا موبائل فون جو استعمال میں آسان ہو ایسا پلان جس کی ادائیگی کی آپ استطاعت رکھتے ہوں ایسا سروس پرووائیڈر جس کا نیٹ ورک آپ کے علاقے میں اچھا ہو۔ یاد رکھیں: ایک معاہدے کو اس کی معیاد ختم ہونے سے پہلے منسوخ کرنے کی صورت میں عموما آپ کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے کچھ خدمات کے اضافی اخراجات ہوتے ہيں – وائس میل، کال-فارورڈنگ، پریمیئم ایس ایم ایس، انٹرنیٹ کا استعمال، ایپس (apps) کی خریداری اور بیرون ملک فون کا استعمال سروس پرووائیڈ کی ویب سائٹ یا اسٹور پر جاکر چیک کرلیں کہ اس کا نیٹ ورک ان علاقوں میں موجود ہے جہاں آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں جب آپ فون کالز یا ڈیٹا الاؤنس کی حدود سے تجاوز کرتے ہیں تو ایسی صورت میں اضافی اخراجات ہوسکتے ہيں۔ موبائل فونز کی وارنٹیاں اپنی خریداری کے ثبوت کے طور پر رسیدیں اور معاہدے سنبھال کر رکھیں۔ وارنٹی کے تحت فون ٹھیک کرنے کے دوران ریٹیلرز اور سروس پرووائیڈرز آپ کو ایک ادھار یا متبادل فون فراہم کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ تاہم، کچھ اداروں کی پالیسی ہے کہ وہ ایسا کرنے کی پیشکش کرتے ہيں۔ آپ کی شرائط و ضوابط کی بنیاد پر ہو سکتا ہے کہ آپ کو فون ٹھیک کروانے کے دوران بھی ماہانہ بل کی ادائیگی جاری رکھنی پڑے۔ وارنٹیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دیکھیں ہمارا Warranties سیکشن ۔ آپ کے آسٹریلیا کے صارفین سے متعلق قوانین کے تحت بھی کچھ حقوق ہيں۔ اگر آپ کا فون کام کرنا بند کردے تو آپ رقم کی واپسی یا دوسرے فون کا مطالبہ کرسکتے ہيں۔ مزید معلومات کے لئے دیکھیں ہمارا </163Refunds, repairs and returns سیکشن۔ موبائل فون کے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے ہمیشہ معاہدہ پڑھ لیں – سیلز پرسن کی بتائی گئی باتوں پر انحصار نہ کریں۔ موبائل فون کا معاہدہ قانونی ہوتا ہے۔ عموما اسے کینسل کروانا مشکل ہوتا ہے اور مہنگا پڑتا ہے۔ پوشیدہ اخراجات اور معاہدے کی غیر منصفانہ شقوں سے چوکنا رہيں۔ مزید معلومات کے لئے دیکھیں ہماراMobile phone providers - unfair contract terms کا صفحہ دیکھیں۔ ایسے معاہدے پر کبھی دستخط نہ کریں جسے آپ ٹھیک طرح سے نہيں سمجھ سکے – کسی ایسے شخص سے کہیں کہ وہ آپ کو اس معاہدے کے بارے میں وضاحت سے بتائے جو اس کو سمجھتا ہو۔ اس بات کی تصدیق کرلیں کہ ماہانہ بل اور کسی قسم کے اضافی اخراجات کتنے ہوں گے۔ یقینی بنائیں کہ آپ ان اخراجات کو معاہدے کی مدت تک برداشت کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہینڈ سیٹ اور کنکشن کسی ریٹیلرسے خریدتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ دو مختلف معاہدوں پر رضامند ہورہے ہوں – ایک ہینڈ سیٹ کے لئے ریٹیلر کے ساتھ اور دوسرا نیٹ ورک کنکشن کے لئے سروس پرووائیڈر کے ساتھ۔ اس کا مطلب ہے کہ فون میں کسی خرابی کی صورت میں ریٹیلر آپ کی مدد کرسکتا ہے، لیکن نیٹ ورک کنکشن کے مسائل کی صورت میں وہ آپ کی مدد نہيں کرسکتا۔ 18 سال سے کم عمر کسی شخص کے معاہدے پر'ضامن بننے' سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں – اگر وہ بل ادا نہ کرسکا تو آپ کو ادا کرنا پڑے گا۔ Lاپنے حقوق اور انہیں مانگنے کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارے Contracts صفحے پر جائیں. موبائل فون کے معاہدے پر دستخط کرلینے کے بعد معاہدے کی نقل ایک محفوظ جگہ پر سنبھال کررکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ اس کا حوالہ دے سکيں۔ اپنے حالات بدلنے کی صورت میں سروس پرووائیڈر کو مطلع کریں – مثال کے طور پر، اگر آپ کا فون گم یا چوری ہوجائے، یا آپ اپنے بل ادا نہ کرسکتے ہوں۔ اپنے موبائل فون کے بل کا نظم و انتظام اپنا استعمال کردہ ڈیٹا وقتا فوقتا چیک کرتے رہیں – اس سے آپ کو بڑے بلوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کا بل کتنا ہونا چاہئے اور کسی قسم کے غیر معمولی اخراجات کی صورت میں سروس پرووائیڈر سے پوچھیں۔ اگر آپ کو اپنی اقساط کی ادائیگی کا بجٹ بنانے یا اس کا تخمینہ لگانے میں مدد درکار ہو توMoney Helpسے رابطہ کریں ۔ اپنے بل وقت پر ادا کریں۔ اگر آپ ایسا نہيں کرتے تو آپ کو اضافی لیٹ فیس ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ جب معاملات بگڑ جائیں اس اسٹور سے رابطہ کریں جہاں سے آپ نے اپنا موبائل فون خریدا ہے یا اپنے سروس پرووائیڈر سے رابطہ کریں۔ مشورے کے لئے دیکھیں ہمارا Resolve a dispute کا صفحہ۔ گر آپ کو بل یا نیٹ ورک کنکشن کا مسئلہ درپیش آئے اور آپ کے اور آپ کے سروس پرووائیڈر کے مابین معاملات حل نہ ہوں تو رابطہ کریں . متعلقہ معلومات موبائل فون پرووائیڈرز – معاہدے کی غیرمنصفانہ شقیں موبائل اخراجات میں بچت کے حوالے سے طلباء کی مدد- Australian Competition and Consumer Commission (ACCC) ویب سائٹ Back To Top